ہوا لین (92 نیوز) - تائیوان زلزلے سے لرز اٹھا۔ ہوا لین کاؤنٹی میں سات اعشاریہ دو شدت کے جھٹکے محسوس کیئے گئے۔
تائیوان کے مشرقی ساحل پر 7اعشاریہ 2شدت کا خطرناک زلزلہ آیا ہے۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ٹائیٹنگ کاؤنٹی میں 7.3 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کے معمولی جھٹکے دارالحکومت تائی پے میں بھی محسوس کیے گئے۔
ادھر جاپان میں غیرمعمولی سمندری طوفان نانمادول کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ کیوشو جزیرے سے 30 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت دے دی گئی۔ کیوشو جزیرے میں کئی ٹرینیں اور سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔
جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق ساحلی علاقوں میں 20 انچ تک بارشوں کا امکان ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نانمادول کئی دہائیوں کا تباہ کن طوفان ثابت ہو سکتا ہے، سمندری طوفان آج کیوشو جزیرے سے ٹکرائے گا۔