بیجنگ (92 نیوز) - تائیوان سے متعلق حقائق توڑ مروڑ کر پیش کرنے پر چین نے امریکا پر برہمی کا اظہار کیا۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان کا کہنا ہے کہ آگ سے کھیلنے والے جل جائیں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے تائیوان سے متعلق اپنی ویب سائٹ میں تبدیلی کر دی ۔ امریکا کی نئی چال کا مقصد ون چائنہ پالیسی کو نقصان پہنچانا ہے۔ تائیوان چین کا حصہ ہے ۔ ویب سائٹ سے یہ الفاظ حذف کر دئیے گئے۔ امریکا جان لے دنیا میں صرف ایک چین ہے۔ امریکا تاریخی حقائق کو جھٹلا نہیں سکتا۔
قبل ازیں ژاؤ لیجیان کا کہنا تھا روس کے معاملے پر چین کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنا جانتا ہے۔ افواہوں کا مقصد محاذ آرائی کو ہوا دینا اور یوکرین تنازعہ سے فائدہ اٹھانا ہے۔ چین پر پابندیوں کی دھمکیاں امریکا کی سرد جنگ ذہنیت کی عکاس ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے تبصروں نے امریکا کی بلاک کی سیات کو بے نقاب کر دیا ۔ چین روس پر یک طرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے ۔ متعلقہ فریقین روس کو جائز حقوق سے محروم نہ کریں ۔