Friday, April 19, 2024

تائیوان کا دفاع کرنے کے لئے طاقت استعمال کرنے کو تیار ہیں، امریکی صدر

تائیوان کا دفاع کرنے کے لئے طاقت استعمال کرنے کو تیار ہیں، امریکی صدر
May 24, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے تائیوان کا دفاع کرنے کے لئے طاقت استعمال کرنے کو تیار ہیں۔

ٹوکیو میں جاپانی وزیر اعظم کے  ساتھ  مشترکہ نیوز کانفرنس میں امریکی صدر بولے تائیوان  پر چینی جارحیت   پر امریکا  فوجی  کارروائی  کر سکتا ہے ۔ چین  کو طاقت  سے  تائیوان  نہیں  لینے  دیں  گے ۔

امریکی وزیر دفاع نے بعد میں وضاحت کرتے ہوئے کہا  امریکا  کی  تائیوان  پالیسی میں کوئی تبدیلی  نہیں آئی  ۔ امریکی  صدر کا مطلب  تھا  کہ  تائیوان کو دفاع  کے لئے مدد فراہم کی جائے گی۔

ادھر  چین نے امریکی صدر کے تائیوان   بارے  بیان پر  شدید ردعمل میں  کہا ہے کہ امریکا کو خبر  دار کر رہے آگ   سے  کھیلنا  بند کر دے۔   ترجمان چینی  وزیر خارجہ کہتے ہیں امریکا  تائیوان  کو چین  کےخلاف کارڈ کے طور پر استعمال کر رہا ہے ۔ امریکا  کا تائیوان کارڈ   جل کر راکھ ہو جائے گا۔ امریکا  نے ون  چائنہ   پالیسی  کے معاہدے پر دستخط  کئے  ہیں۔ امریکا اپنی ون  چائنہ  پالیسی  سے انحراف کرنے  سے گریز  کرے ۔