Wednesday, April 24, 2024

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے امریکی گرینڈ پری میں ہزاروں کا مجمع اکٹھا کر دیا

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے امریکی گرینڈ پری میں ہزاروں کا مجمع اکٹھا کر دیا
October 25, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے مداحوں کو جمع کر کے امریکی گرینڈ پری آرگنائرزکی خواہش پوری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں ان دنوں فارمولا ون گرینڈ پری مقابلے جاری ہے۔ آرگنائزرز کے مطابق تین دنوں میں اب تک صرف 2 لاکھ 69 ہزار 889 لوگ گرینڈ پری ریس دیکھنے آئے۔ اس تعداد میں اس وقت غیرمعمولی اضافہ ہو گیا جب گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے گرینڈ پری میں میوزیکل کنسرٹ کر کے رنگ جمایا۔ آرگنائزرز کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کو سننے کیلئے 80 ہزار کا مجمع اکٹھا ہو گیا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ خیال رہے کہ امریکہ میں گرینڈ پری ریس پانچویں مرحلے میں جاری ہے۔