Saturday, April 27, 2024

ٹیکسی ڈرائیور کی حاضردماغی نے پشاورمیں تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

ٹیکسی ڈرائیور کی حاضردماغی نے پشاورمیں تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا
November 2, 2016
پشاور(92نیوز)ٹیکسی ڈرائیور کی حاضردماغی نے پشاورمیں تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ گاڑی سے بارودی مواد سے بھرا واٹرکولر برآمد ہوگیا مسافر کے روپ میں ملزم ٹیکسی سے اترا اور ڈرائیور کو انتظارکرنے کا کہہ کر فرار ہوگیا۔ ٹیکسی ڈرائیورنے پولیس کواطلاع کردی۔ تفصیلات کےمطابق پشاورکے تھانہ پھندو کے علاقہ میں پولیس کو اطلاع ملی کہ سی این جی اسٹیشن کے قریب کھڑی ٹیکسی گاڑی میں مشکوک واٹرکولر موجود ہے جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورعلاقے کو گھیرے میں لے کرٹیکسی میں موجود واٹرکولر کھولا۔ پولیس کے مطابق واٹرکولر میں 10 کلوگرام بارودی مواد، کیلیں اوربال بیرنگ موجود تھے جو ٹیکسی میں آنے والے مسافرنےگاڑی میں چھوڑا اورخود ڈرائیور کو انتظار کرنے کا کہہ کرچلا گیا تھا  ڈرائیور نے طویل انتظار کے بعد شک ہونے پر پولیس کا اطلاع دی  اس طرح  ڈرائیور کی حاضر دماغی سے پشاورمیں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔