Saturday, July 27, 2024

کراچی چیمبر نےایف بی آرسے انکم  ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کر دی

کراچی چیمبر نےایف بی آرسے انکم  ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کر دی
November 14, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نےفیڈرل بورڈ آف ریونیو  سے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں31 دسمبر2016تک توسیع کی درخواست کر دی۔ تفصیلات کےمطابق کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شمیم احمد فرپو  کا کہنا ہے کہ آن لائن سسٹم کی سست روی اور خرابیوں کے پیش نظر ایف بی آر کو ٹیکس ریٹرنز، ویلتھ اسٹیٹمنٹ اور انکم ٹیکس اسٹیٹمنٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ میں دسمبر 2016 تک توسیع کرنی چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ  موجودہ صورتحال میں ٹیکس دہندگان کے لیے 15نومبر2016تک ریٹرنز فائل کرنا ممکن نہیں جس کی وجہ ایف بی آر کے آن لائن رجسٹریشن نظام ، آئی آر آئی ایس ، کی ناقص کارکردگی ہے۔ ۔ایسے حالات میں ٹیکس گزار نہ ہی اپنے ٹیکس ریٹرنز اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع کر پارہے ہیں اور نہ ہی ٹیکس جمع کرانے کے چالان بنا پا رہے ہیں ۔ لہذا ایف بی آر محصولات اور تاجر برادری کے وسیع ترمفاد میں انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں31دسمبر2016تک توسیع کرے ۔