Wednesday, April 24, 2024

ٹیکس چوری اور کرپشن پاکستان کے بڑے مسائل ہیں : صدر ایشیائی ترقیاتی بنک

ٹیکس چوری اور کرپشن پاکستان کے بڑے مسائل ہیں : صدر ایشیائی ترقیاتی بنک
October 27, 2016
اسلام آباد(92نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک نے منی لانڈرنگ ، ٹیکس چوری اور کرپشن کو پاکستان کے بڑے مسائل قرار دے دیا۔ صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کہتے ہیں کہ پاکستان میں گورننس کے مسائل ہیں۔ دیا میر بھا شا ڈیم کیلئے اب تک فنڈ ز فراہم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدرنے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ گورننس اور سیکیورٹی صورتحال پاکستان کے لئے بڑا چیلنج ہے جب کہ کرپشن اورٹیکس چوری سے متعلق گورننس کے ایشوز ہیں۔ صدر ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ حکومت کو سرمایہ کاری لانے کے لئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے اور اصلاحات کا عمل جاری رکھنا ہو گا ۔اے ڈی بی نے دیامیر بھاشا ڈیم کے لئے فنڈنگ فراہم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا تاہم بینک ٹاپی منصوبے کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ کیرک کانفرنس میں 2020کے بعد کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کہا کہ جارجیابھی کیرک کا رکن بن گیا جس کے بعد کیرک رکن ممالک کی تعداد 11ہوگئی ہے ۔ اس موقع پر وزیر خزانہ اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کی موجودگی میں ایک معاہدے پر بھی دستخط کئے گئے جس کے تحت بنک بھارت اور افغانستان کے ساتھ کراس بارڈر تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے پچیس کروڑ ڈالر دے گا۔