Friday, April 26, 2024

اپوزیشن اتحاد کے پاس 172 ووٹ پورے ہو چکے ہیں، رانا ثناء اللہ کا دعویٰ

اپوزیشن اتحاد کے پاس 172 ووٹ پورے ہو چکے ہیں، رانا ثناء اللہ کا دعویٰ
March 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) – مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا اپوزیشن اتحاد کے پاس 172 ووٹ پورے ہو چکے ہیں۔ طارق بشیر چیمہ سمیت مسلم لیگ ق کے 3 ووٹ اپوزیشن کو ملیں گے۔

منگل کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس 6 روز رہ گئے، انہیں چاہئے اپنا بوریا بستر باندھ کر چلے جائیں۔ پرویز الہٰی کے کہنے پر عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی۔

لیگی رہنماء نے کہا اپوزیشن اتحاد کے پاس 172 ووٹ پورے ہو چکے ہیں، علی وزیر کو بھی ووٹ دینے کی اجازت ہوگی، جام جوکھیو، علی وزیر، اسلم بھوتانی کے ووٹ ہمیں ملیں گے۔ بی اے پی ہمارے ساتھ ہے، پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کو شاید ہمیں ساتھ ملانے کی ضرورت نہ پڑے۔

رانا ثناء اللہ بولے کہ منحرف اراکین میں بھی 5 ایسے ہیں جو آزاد لڑ کر آئے ہیں، ان کو عمران خان نہیں کہ سکتا کہ وہ میرے ووٹ پر اعوان میں آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو آخری دو ملاقاتیں تھی اہم تھی جس پر ق لیگ کا ووٹ ہمیں ملے گا، مونس الٰہی آخری ملاقات میں موجود تھے، مونس الٰہی کو کہا کہ وزرات اعلیٰ سے نیچے آجائیں، مونس الہٰی نے کہا کہ آپ وزرات اعلیٰ دیں ورنا ہم خاموش ہیں۔

رانا ثناء نے مزید کہا کہ ، شاہ محمود قریشی کے گھر سے بھی ہمیں ایک ووٹ ملے گا، پی ٹی آئی میں بزدار گروپ بھی سامنے آ گیا ہے، پرویز خٹک، اسد عمر اور فواد چودھری اپنے بھائیوں سے کہیں عمران خان کو سپورٹ کریں۔ ق لیگ کے 10 ووٹ ہیں اور ہمارے 165، ن لیگ نے ہر فیصلہ مشاورت سے کیا ہے۔