Saturday, May 18, 2024

ٹانک میں تحصیل میئر صدام حسین پر قاتلانہ حملہ، 4 پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی

ٹانک میں تحصیل میئر صدام حسین پر قاتلانہ حملہ، 4 پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی
September 10, 2022 ویب ڈیسک

ٹانک (92 نیوز) - ٹانک میں تحصیل میئر صدام حسین پر قاتلانہ حملہ ہوا جس کے دوران 4 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

حملے میں تحصیل میئر صدام حسین محفوظ رہے، پولیس کے مطابق ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔

وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے مئیر ٹانک صدام حسین بیٹنی پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کی، کہا شہید ہونے والے جوانوں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ ٹانک میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔