Friday, April 19, 2024

حافظ آباد : پولیس اور تاجروں کے درمیان مذاکرات ناکام

حافظ آباد : پولیس اور تاجروں کے درمیان مذاکرات ناکام
October 3, 2016
حافظ آباد (92نیوز)حافظ آباد میں  انجمن تاجران اور پولیس کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں ۔ تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پولیس کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا تھا تاہم اب کل اجلاس میں اگلے لائحہ  عمل کا اعلان کیا جائے گا  جبکہ ڈی پی او سردار غیاث گل کہتے ہیں کہ دونوں فریقین میں صلح کے لئے کوششیں جاری ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق حافظ آباد میں تاجر بازار میں غنڈہ گردی اور فائرنگ کرنے والے عناصر اور پولیس کے غیر منصفانہ سلوک  کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ۔ تاجروں نے احتجاج کے دوران ریلوے پھاٹک بند کر دیا اور ٹائر  بھی جلائے۔ جس کے باعث شہر بھر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا  تاجروں نے مطالبہ کیا کہ مسلح افراد کے خلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات کو شامل کیا جائے تاہم تاجروں اور پولیس کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ حافظ آباد میں معمولی تلخ کلامی کے بعد مسلح افراد نے ایک مارکیٹ میں تاجروں پر فائرنگ شروع کردی ہوائی فائرنگ کے بعد مسلح افراد نے  تاجروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ۔  تاجروں کی جانب سے مسلح افراد کے خلاف پولیس کو شکایت کی گئی لیکن پولیس نے  الٹا دو دکانداروں کو گرفتارکرلیا۔