Wednesday, April 24, 2024

طالبان نے ہلمند خودکش دھماکے کی ویڈیو ریلیز کردی

طالبان نے ہلمند خودکش دھماکے کی ویڈیو ریلیز کردی
October 23, 2016
کابل(ویب ڈیسک )افغان طالبان نےہلمند صوبے میں پولیس کےمرکز پر کئےگئے خودکش حملے کی ویڈیو جاری کردی جوڈرون کیمرے کی مددسے بنائی گئی خودکش حملے میں ڈسٹرکٹ پولیس چیف سمیت کئی پولیس اہلکارمارے گئے تھے۔ تفصیلات کےمطابق افغان طالبان بھی داعش کےنقش  قدم پرچل پڑے خودکش حملےکی ویڈیوجاری کردی۔ ڈرون ویڈیو میں طالبان کے خود کش بمبار کو دیکھا جا سکتا ہے جو فوجیوں کے زیر استعمال ایک خصوصی گاڑی کو پولیس اسٹیشن کی جانب لے جا رہا ہے پھرعسکری گاڑی ایک کمپاؤنڈ میں داخل ہوجاتی ہے جس کےساتھ ہی  زور دار دھماکاہوتاہے۔ اس  ویڈیوکا دورانیہ تئیس منٹ ہےکابل حکومت کےایک  اعلیٰ عہدیدارکےمطابق  ڈرون ویڈیواصلی  معلوم ہوتی ہے۔ اس خونریزحملےمیں ڈسٹرکٹ پولیس چیف  سمیت دیگر کئی عہدے داراپنی زندگیوں سےمحروم ہوگئےتھے  اس سے قبل شدت پسند تنظیم  داعش بھی حملوں کی ویڈیوجاری کرتی رہی ہے۔