Friday, March 29, 2024

طالبان کیلئے بہتر ہے تمام طبقات پر مشتمل نمائندہ حکومت بنائی جائے، حامد کرزئی

طالبان کیلئے بہتر ہے تمام طبقات پر مشتمل نمائندہ حکومت بنائی جائے، حامد کرزئی
December 29, 2022 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) - افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کہتے ہیں طالبان کے لئے بہتر ہے تمام طبقات پر مشتمل نمائندہ حکومت بنائی جائے۔

امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے حامد کرزئی نے کہا وسیع ترڈائیلاگ کیا جائے، نیا آئین بنایا جائے، طالبان بھی تمام طبقات پرمشتمل حکومت بنانے پر متفق ہیں، افغانستان کو امریکا روس اور چین کے درمیان اختلافات کا مرکز نہیں ہونا چاہیے۔

سابق افغان صدر نے کہا کہ جو 19 ویں اور 20 ویں صدی میں ہوا وہی اب ہوتا نظر آ رہا ہے۔ کرپشن کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ دراصل افغان عوام کے خلاف تھی، بائیڈن انتظامیہ افغانستان میں استحکام لائے، افغانستا ن کے منجمد فنڈز بحال کرے۔