Sunday, May 19, 2024

طالبان کی خواتین امدادی کارکنوں پر پابندی بہت بڑا دھچکا ثابت ہوسکتی ہے، اقوام متحدہ

طالبان کی خواتین امدادی کارکنوں پر پابندی بہت بڑا دھچکا ثابت ہوسکتی ہے، اقوام متحدہ
January 31, 2023 ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) - اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر طالبان خواتین کے کام کرنے پرپابندی کے اپنے حکم میں استثنٰی کی گنجائش پیدا نہیں کرتے تو یہ تباہ کن ہو گا۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے شعبہ انسانی ہمدردی کے سربراہ مارٹن گریفھس نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ طالبان کی جانب سے خواتین امدادی کارکنوں پر پابندی اہم انسانی امداد کے منصوبوں کے لئے بہت بڑا دھچکا ثابت ہو سکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وفد جس میں بین الاقوامی امدادی گروپس شامل ہیں، نے افغانستان کے وزرائے خارجہ و خزانہ سمیت دیگر نو حکام کے ساتھ ملاقات میں انہیں قائل کرنے کی کوشش کی کہ خواتین انسانی امداد کے پروگراموں میں خواتین کی شرکت بہت اہم ہے۔ ہمیں کہا گیا کہ آپ کچھ انتظار کریں، خواتین کی امدادی کاموں میں شرکت کے حوالے سے طالبان حکام اصول وضع کر رہے ہیں جن سے آپ کو آگاہ کر دیا جائے گا۔