Thursday, April 25, 2024

تاجروں کا سندھ میں رات 9 بجے کاروبار بند کرنے سے انکار

تاجروں کا سندھ میں رات 9 بجے کاروبار بند کرنے سے انکار
June 17, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - تاجروں نے سندھ میں رات 9 بجے کاروبار بند کرنے سے انکار کردیا۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کا کہنا ہے سندھ حکومت کے احکامات مسترد کرتے ہیں، حکومت تاجر برادری کے لئے آسانیاں پیدا کرے۔ انہوں نے کہا کہ مفت میں چلنے والے سیکٹر میں بجلی بند کی جائے، حکمران اپنے اے سی بند کریں گے تو غریب کا پنکھا چلے گا۔ تاجر کو ہر صورت بجلی فراہم کی جائے یہ سب سے مہنگی بجلی خریدتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت اگر تاجر برادری کو بجلی مہیا نہیں کر سکتی تو جرنیٹیر چلا کر کاروبار کرنے دے۔ اتنی شدید گرمی میں خریدار کا گھر سے نکلنا ممکن ہی نہیں۔ خریدار شام سے پہلے گھر سے خریداری کے لئے نہیں نکلتا۔ زبردستی دوکانیں بند کرانے کی کوشش کی گئی تو سخت مزاحمت کریں گے۔