Sunday, September 8, 2024

بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف تاجروں کا شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف تاجروں کا شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
August 27, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - تاجروں نے بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف 29 اگست کو ملک گیر احتجاج 2 ستمبر کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔

صدر انجمن تاجران کاشف چودھری کہتے ہیں ملک بھر کی مارکیٹس میں سیاہ پرچم لہرائیں گے۔ حکومت بلوں میں بے تحاشہ اضافے کو واپس لے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران پاکستان کے صدر کاشف چودھری نے کہا کہ 29 اگست کو بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ملک گیر احتجاج ہوگا جبکہ 2 ستمبر کو ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال ہوگی۔ اس حوالے سے ملک بھر کی مارکیٹس میں سیاہ پرچم لگا کر احتجاجی تحریک کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔

کاشف چودھری نے کہا کہ بجلی کے بھاری بلوں کی ادائیگی کیلئے مرد اپنے گردے اور خواتین زیوارت فروخت کرنے پر مجبور ہوگئی ہیں۔ بجلی کے بل عوام کے لیے ناقابل برداشت جبکہ اشرافیہ کیلئے مفت بجلی قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنا ہے۔

صدرمرکزی انجمن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت فی الفور بجلی و پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا ظالمانہ اضافہ واپس لے۔