Saturday, July 27, 2024

تاحیات نااہلی نہیں، ضمیر بیچنے والوں کو جیلوں میں ڈالنا چاہئے، وزیراعظم عمران خان

تاحیات نااہلی نہیں، ضمیر بیچنے والوں کو جیلوں میں ڈالنا چاہئے، وزیراعظم عمران خان
April 5, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے تاحیات نااہلی نہیں بلکہ ضمیر بیچنے والوں کو جیلوں میں ڈالنا چاہئے۔

پنجاب میں بدلتی سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے۔ گورنر ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آپ سب کو الیکشن کی تیاری کرنی ہے۔ پاکستان میں بہت بڑی بیرونی سازش ہوئی۔ ملک کے غدار ان کے ساتھ مل گئے۔ ماضی میں ہم سے غلطیاں ہوئیں، اس کی ہمیں بہت بڑی سزااٹھانا پڑی۔ اس بار سوچ سمجھ کر ٹکٹ دیں گے۔

 ادھر وزیراعظم سے چودھری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی نے الگ ملاقات کی۔ گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ ، عثمان بزدار بھی ملے۔ وزیر اعظم سے پنجاب کی تمام ڈویژنز سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی نے بھی ملاقات کی اور قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شیخ رشید، پرویز خٹک، شفقت محمود، فواد چودھری اور حماد اظہر بھی اس موقع پر موجود تھے۔