Saturday, September 24, 2022

طاہرالقادری نے پی ٹی آئی کے دھرنے سے لاتعلقی کا اظہار کردیا

طاہرالقادری نے پی ٹی آئی کے دھرنے سے لاتعلقی کا اظہار کردیا
  لندن(92نیوز)پاکستان  عوامی   تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری  نے  پی ٹی آئی  کے دھرنےسے لاتعلقی کااظہار کردیا. ان کا کہناہےکہ  ہم سےکسی نےمشاورت نہیں کی۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد دھرنےکےلئےطاہرالقادری نے کپتان کاساتھ دینےسےانکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ  دھرنے کے مقاصد جانتے ہیں نہ ہی کسی نے مشاورت کی۔پاکستان عوامی تحریک نےپی ٹی آئی کےدھرنے  سےمکمل  لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے ۔ ہیتھروائیرپورٹ پرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےانہوں نےکہاکہ  شیخ رشیدنےہم سےضرور رابطہ کیا۔مگر تحریک   انصاف نےدھرنےکےلئےہم سےمشورہ نہیں کیا۔ لیکن  کرپشن  کےخلاف ہم عمران خان کےساتھ ہیں اورن کی حمایت کرتےہیں ۔ طاہرالقادری کاکہناتھاکہ صرف چہرہ بدلنے سےتبدیلی نہیں آئےگی،اس کےلئےنظام بدلناہوگا۔پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ نےایک بارپھراس عزم کااظہارکیاکہ   حکمرانوں سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا احتساب لیاجائےگا۔