Saturday, May 18, 2024

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ توشہ خانہ کے مزید تحائف سامنے لے آئے

وزیراعظم کے معاون خصوصی  عطاء اللہ تارڑ توشہ خانہ کے مزید تحائف  سامنے لے آئے
December 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - نون لیگی رہنماء عطاء تارڑ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور مقرر کردیئے گئے، عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ڈیپارٹمنٹ ملنے کے بعد پہلی پریس کانفرنس میں عطاء تارڑ توشہ خانہ کے مزید تحائف سامنے لے آئے، بولے کہ عمران خان نے گھڑی، بالیوں، بریسلٹ اور ہار سمیت اربوں روپے کے کئی تحائف بیچ دئیے یا گھر لے گئے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ خاتون اول کو ملنے والے ایک اور سیٹ کی قیمت ایک ارب سے زائد ہے، عمران خان نے اس کی قیمت اٹھاون لاکھ لگوا کر انتیس لاکھ روپے میں توشہ خانہ سے خرید لیا۔

عطاء تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو پاکستان کی عزت کی کوئی پرواہ نہیں، میری گھڑی میری مرضی کہنے والے کو شرم آنی چاہیے۔