Wednesday, April 24, 2024

عطاء تارڑ کا عمران خان پر کروڑوں روپے مالیت کی ٹیکنیکل منی لانڈرنگ کا الزام

عطاء تارڑ کا عمران خان پر کروڑوں روپے مالیت کی ٹیکنیکل منی لانڈرنگ کا الزام
March 7, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے عمران خان پر کروڑوں روپے مالیت کی ٹیکنیکل منی لانڈرنگ کا الزام عائد کردیا۔

دوران پریس کانفرنس وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ اربوں روپے کی چوری کا حساب دینے کا وقت آگیا ہے، عمران نیازی کو عدالتی کارروائی کا حصہ بننا چاہئے، اگر پیش نہیں ہوتے تو بنی گالہ اور زمان پارک سمیت تمام پراپرٹیز سیل کرنی چاہئے۔ عمران خان کو کسی اچھے ماہر دماغ کو چیک اپ کرائیں۔

عطاء تارڑ نے توشہ خانہ کیس کی کارروائی براہ راست دکھا نے کا مطالبہ کردیا۔ کہا کہ عمران خان خوف کے باعث عدالتوں میں پیشی سے گریزاں ہیں۔ فرد جرم کا وقت آیا تو یہ خود کو چھپتے پھر رہے ہیں۔ ہم الیکشن سے خوفزدہ نہیں، انتخابات میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

ادھر جاوید لطیف بولے چار چھ سو لوگ اکٹھے کرکے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو روکنے کی روایت بہت خطرناک ہے۔