Saturday, May 4, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022، پاک بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022، پاک بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
February 7, 2022 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کی ٹکٹس کی فروخت کا آغاز ہو گیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے ٹکٹس چند گھنٹوں میں ہاتھوں ہاتھ بک گئے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 اکتوبر کو میچ شیڈول ہے۔

ایونٹ میں کل 45 میچز کھیلے جائیں گے، 16 ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں سال 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔