Thursday, April 25, 2024

ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا شاندار ڈیبیو

ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا شاندار ڈیبیو
May 27, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے شاندار ڈیبیو کیا۔

محمد رضوان نے سیسکس کی جانب سے کھیلتے ہوئے گلیمورگن کے خلاف 60 گیندوں پر 81 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد رضوان کی اننگز میں تین چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں پہلی بار شریک ہوئے ہیں۔ وہ ٹی ٹوئنٹی  بلاسٹ کے ڈیبو پر سب سے بڑا اسکور کرنے والے پاکستانی بن گئے ہیں۔