Thursday, April 25, 2024

سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کا قتل، مقتولہ کو بیٹے فہد نے گولی مار کر قتل کیا

سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کا قتل، مقتولہ کو بیٹے فہد نے گولی مار کر قتل کیا
June 19, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور میں سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہو گئی۔ مقتولہ فرح کو بیٹے فہد نے گولی مارکر قتل کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا لیکن والدہ اس لڑکی سے شادی  کیلئے راضی نہیں تھی۔ والدہ کے انکار پر ملزم نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملزم فہد نے ابتدائی طور پر فرح مظہر کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔

فرح مظہر کے قتل کا مقدمہ گزشتہ روز اسکے دوسرے لے پالک بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے قتل کے شبہ میں گزشتہ روز فہد کو حراست میں لیا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے 2 بیٹے اور ایک بیٹی ہے اور تینوں ہی لے پالک ہیں جبکہ متقولہ کا شوہر مظہر امریکہ میں مقیم ہے۔