اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ مزید 4 روزہ توسیع کردی۔
سینئر سول جج محمد شبیر کی عدالت میں اعظم سواتی کے خلاف متنازعہ ٹویٹس کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے وکیل نے مزید چھ دن ریمانڈ دینے کی استدعا کی۔ اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دسمبر تک توسیع کردی گئی۔
وکیل بابر اعوان نے عدالت سے استدعا کی کہ اعظم سواتی کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پیش نہ کیا جائے۔ عدالت نے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے سماعت ملتوی کردی۔