Thursday, April 25, 2024

سینیٹر اسحاق ڈار ایک بار پھر وفاقی وزیر خزانہ بن گئے

سینیٹر اسحاق ڈار ایک بار پھر وفاقی وزیر خزانہ بن گئے
September 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سینیٹر اسحاق ڈار ایک بار پھر وفاقی وزیر خزانہ بن گئے۔ ایوان صدر میں تقریب حلف برداری ہوئی۔

لڑکھڑاتی معشیت کو سہارا دینے کے لیے اسحاق ڈار نے وزیر خزانہ کا حلف اٹھا لیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسحاق ڈار سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزرا ، وزیراعظم کے معاونین خصوصی، اراکین پارلیمنٹ، سول و فوجی افسران اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سمیت سیاسی قائدین موجود تھے۔

گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسحاق ڈار سے بطور سینٹر عہدے کا  حلف لیا تھا۔ اس دوران سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن ارکان کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار دو روز قبل وزیراعظم کے ہمراہ لندن سے پاکستان واپس پہنچے تھے۔ ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے اپنے وطن واپس آ گیا ہوں۔ پوری کوشش کروں گا کہ پاکستان جس بھنور میں پھنسا ہے اسی سے نکالیں۔