Tuesday, May 7, 2024

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا بھارتی میزائل لانچنگ معاملے کی ہر زاویے سے تحقیقات کا مطالبہ

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا بھارتی میزائل لانچنگ معاملے کی ہر زاویے سے تحقیقات کا مطالبہ
March 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ نے بھارتی میزائل لانچنگ معاملے کی ہر زاویے سے تحقیقات، حقائق قوم کے سامنے لانے کا مطالبہ کر دیا۔

شیری رحمان نے کہا میزائل کا پاکستان میں گرنا انتہائی سنجیدہ، تشویشناک اور خطرناک ہے۔ اس کو پوری دنیا کے سامنے لایا جائے اور بھارت کو اس معاملہ پر چھتر مارنے چاہیے۔

سیکرٹری خارجہ نے جواب دیا بھارت سمیت دنیا بھر کے دفاعی ماہرین نے بھی واقعہ پر سنجیدہ سوال اٹھائے ہیں۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کو میزائل معاملہ پر بریفنگ دی گئی ہے۔ ہم نے بھارت سے پوچھا کہ روزمرہ کی دیکھ بھال کے دوران یہ ہوا یا پھر بھارت کا اس پر کنٹرول نہیں۔ اس حوالے سے بھارت کی نیت کیا تھی اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔