Thursday, April 18, 2024

سینیٹ نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیری ٹری لوکل گورنمنٹ ایکٹ ترمیمی بل 2022 کی منظوری دیدی

سینیٹ نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیری ٹری لوکل گورنمنٹ ایکٹ ترمیمی بل 2022 کی منظوری دیدی
December 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سینیٹ نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیری ٹری لوکل گورنمنٹ ایکٹ ترمیمی بل 2022 کی منظوری دے دی۔ اپوزیشن کے شور شرابے اور نعرے بازی میں بل کی شق وار منظوری دی گئی۔

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینٹ کا اجلاس شروع ہواتواپوزیشن نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی، پی ٹی آئی کے وسیم شہزاد نے کہا کہ کارروائی بلڈوز نہ کی جائے اور یہ طریقہ کار ٹھیک نہیں۔ اپوزیشن نے چئیرمین کے ڈائس کا گھیراؤ کیا اورنعرے بازی کی۔ اس دورا ن ایوان میں کورم کی نشاندہی بھی کی گئی تاہم کورم مکمل نکلا۔

سینیٹر شہادت اعوان نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیری ٹری لوکل گورنمنٹ ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا جس کی منطوری دے دی گئی۔ بل کی شق وار منظوری دی گئی۔ بل کی منظوری کے بعد میئر اور ڈپٹی میئر کی نشست کسی بھی صورت خالی ہونے پر دوبارہ براہ راست انتخاب ہوگا۔ اپوزیشن کے شور شرابے میں بل کی منظوری دی گئی۔ اپوزیشن کی طرف سے بل کی مخالفت کی گئی اور ایوان میں نعرے بازی کی۔

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات بل فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔ بل کے تحت اسلام آباد کی یونین کونسل کی تعداد 125 ہو گی۔ میئر اور ڈپٹی میئر کا الیکشن براہ راست ہوگا۔