Friday, April 19, 2024

سینیٹ میں خواجہ سراؤں کے تحفظ کے متعلق ترمیمی بل دو ہزار بائیس پیش

سینیٹ میں خواجہ سراؤں کے تحفظ کے متعلق ترمیمی بل دو ہزار بائیس پیش
September 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سینیٹ میں خواجہ سراؤں کے تحفظ کے متعلق ترمیمی بل دو ہزار بائیس پیش کردیا گیا۔

سوموار کو چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینٹ کا اجلاس اپوزیشن کے حکومت پر تابڑ توڑ حملوں سے گونج اٹھا۔ پی ٹی آئی کی فورزیہ ارشد نے خواجہ سراؤں کے تحفظ کے حوالے سے ترمیمی بل 2022 ایوان میں ہیش کیا۔ سینٹر مشاق احمد نے نکتہ اعتراض پر بتایا کہ ٹرانس جینڈر ترمیمی بل 2022  پر بتایا کہ میرے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔آٹے کے قیمتوں میں اضافے کو لے کر حکومت پر تنیقد بھی کی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ نے کہا کہ ٹرانس جینڈر کو جیلوں، ہسپتالوں میں مسائل کا سامنا ہے۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ ٹرانس جینڈ کو سیاسی نہ بنایا جائے۔ بل کمیٹی میں بججوا دیا ہے جہاں ترامیم پر بحث ہوگی۔ حکومت سینٹر فیصل سلیم رحمان نے تمباکو پر لگے ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور کے پی کے لوگوں کو چور اور سمگلر کہا جارہا ہے۔ میں خود کو آگ لگا دوں گا۔

اپوزیشن لیڈر سینٹرشہزاد وسیم نے سینٹر سیف اللہ نیازی کے خلاف کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا سمیت سب کی زبان بندی ہورہی ہے۔ انہیں لگتا ہے ملک فتح کر لیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رضا ربانی نے دبے الفاظ میں حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وقت نہیں لگتا کسی کو قائد ایوان سے اپوزیشن میں جانے پر، اپنے رویوں میں تبدیلی لانے ہوگی۔ سینیٹرز کو ہراساں کیے جانے قابل مذمت ہے۔

سینیٹر رانا مقبول حسین نے مریم اورنگزیب کے ساتھ بیرون ملک ہراساں کیے جانے کے حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ ان کے ریمارکس پر پی ٹی آئی کے ارکان نے نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی سینٹر اعجاز چودھری نے وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف کے ساتھ اہم ملکی امور پر مبینہ مشاورت کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی دیا۔

اجلاس میں چیئرمین سینیٹ نے ایمگریشن آرڈیننس 1979 میں ترمیمی بل 2022 ، الاعلیٰ یونیورسٹی ترمیمی بل 2022 کمیٹی کو بھجوا دیا جبکہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی مراعات، تنخواہیں اور الاؤنس ایکٹ 1975 میں مزید ترمیم کا بل اور عوامی اہمیت کے حامل معاملات تک رسائی کیلئے قوت سماعت سے محروم افراد بل 2022 منظور کرلیا گیا۔