Thursday, May 2, 2024

سینیٹ میں گیس بحران کا تذکرہ، مزید ذخائر دریافت ہونے تک نئے کنکشنز نہیں دینگے، مصدق ملک

سینیٹ میں گیس بحران کا تذکرہ، مزید ذخائر دریافت ہونے تک نئے کنکشنز نہیں دینگے، مصدق ملک
January 17, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سینیٹ اجلاس میں ملک میں گیس بحران کا تذکرہ چھڑ گیا، وزیرمملکت پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے اوگرا نے تجویز کے باوجود گیس کی قیمت نہیں بڑھائی۔

منگل کے روز سنیٹ اجلاس سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گیس کی رائلٹی اور سرچارج فارمولے کے تحت دیتے ہیں۔ ہم نے قمیت نہیں بڑھائی، ابھی نئی قیمت کے تحت کوئی بل نہیں دیا، عوام پر اضافی بوجھ نہیں ڈال رہے لیکن مناسب وقت میں قمیت بڑھانی ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے گیس کے نئے کنکشنز پر پابندی لگائی، ملک میں جب تک گیس کے مزید ذخائر دریافت نہیں ہوتے، نئے کنکشنز نہیں دیں گے۔