Thursday, April 18, 2024

سینیٹ میں فواد چودھری کی گرفتاری کیخلاف اپوزیشن کا احتجاج

سینیٹ میں فواد چودھری کی گرفتاری کیخلاف اپوزیشن کا احتجاج
January 26, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سینیٹ اجلاس میں فواد چودھری کی گرفتاری کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم بولے فواد کا بس یہی قصور تھا کہ اس نے سچ بولا، جس سے الیکشن کمیشن کا دل ٹوٹ گیا۔ کوئی بھی ظلم عمران خان کی سوچ کو ختم نہیں کرسکتا، الیکشن کمیشن اپنی غیر جانبداری قائم رکھے۔

سینیٹ اجلاس میں وزراء کی عدم شرکت پر لیگی سینیٹرآصف کرمانی نے اپنی ہی حکومت پر تنقید کر ڈالی اور اسپیکر سے آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

سینیٹر بہرہ مند تنگی کا فیصل جاوید، سیف اللہ ابڑو و دیگر سے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔ بولے تم نے میرے لیڈر آصف علی زرداری کو بھی گرفتار کیا تھا۔