Sunday, September 8, 2024

سینیٹ اجلاس،سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی سینیٹرز کا ایوان میں احتجاج

سینیٹ اجلاس،سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی سینیٹرز  کا ایوان میں احتجاج
October 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سینیٹ اجلاس میں سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی سینیٹرز نے ایوان میں احتجاج کیا۔

تحریک انصاف کے سینیٹرز سیاہ پٹیاں باندھ کر سینیٹ اجلاس میں شریک ہوئے۔ ایوان میں آتے ہی احتجاج شروع کر دیا۔ چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کا گھیراؤ کر کے نعرے بازی کی اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

احتجاج کے دوران ہی ڈاکٹر افنان نے کورم کی نشاندہی کر دی جس پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کر دیا۔

بعد ازاں سینیٹر اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لئے درخواست سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔ قائدخزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم کی جانب سے درخواست جمع کرائی گئی۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سنیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ آج بھی حکومتی سنیٹرز فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ ہر دوسرے تیسرے دن خود کورم نشاندہی کرکے ایوان سے چلے جاتے ہیں۔ یہاں ہر ایک کے لیے الگ الگ قانون ہے۔

سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ  اعظم سواتی پر تشدد کیا گیا ہے۔