Friday, March 29, 2024

سینیٹ اجلاس میں سعودی عرب سے 3 ارب ڈالرز کے معاہدے کی تفصیلات پیش

سینیٹ اجلاس میں سعودی عرب سے 3 ارب ڈالرز کے معاہدے کی تفصیلات پیش
February 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ اجلاس میں وزارت خزانہ نے سعودی عرب سے 3 ارب ڈالرز کے معاہدے کی تفصیلات پیش کر دیں۔

سینیٹ کو تحریری طور پر بتایا گیا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالرز قرض دیا۔ سعودی عرب سے موصول رقم پر 4 فیصد سالانہ انٹرسٹ ہے جو ہر تین ماہ میں ادا کرنا ہو گا۔ سعودی عرب کو قرض کی واپسی یک مشت کی جائیگی۔ قرض واپسی کا ٹائم فریم ایک سال ہے۔

 سینٹ اجلاس میں وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ایوارڈ نہ ملنے پر دبے لفظوں میں احتجاج کیا۔ اجلاس میں  سوال کا جوب دینے کے موقع پر بولے 12 واں کھلاڑی یہاں موجود ہے۔ وہ کاکردگی میں بھی 12 ویں نمبر پر آئے ہیں ۔ جس سوال کا بھی جواب  دے 12 واں کھلاڑی بارہواں ہی رہے گا۔