Friday, April 26, 2024

سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے نے بیوی کو قتل کر دیا

سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے نے بیوی کو قتل کر دیا
September 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد کےعلاقے چک شہزاد میں سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے نے بیوی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے سینئر افسر ان اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور جو بھی حقائق سامنے آئے وہ شیئر کیئے جائیں گے ۔ پولیس نے ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز کو بھی گرفتار کر لیا ہے ۔

مقتولہ سارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایازا میر کے بیٹے نے اپنی بیوی سارہ کو سر پر بھاری آہنی چیز سے وار کرتے ہوئے قتل کیا۔ میاں بیوی کے درمیان آج صبح جھگڑا ہوا تھا ۔ پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی تو وہاں شاہ نواز موجود تھا جس پر پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 37 سالہ خاتون کینیڈین نیشنلسٹی ہولڈر تھیں۔