Thursday, March 28, 2024

سینئر صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم انور حسین بروہی پولیس مقابلے میں مارا گیا

سینئر صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم انور حسین بروہی پولیس مقابلے میں مارا گیا
March 1, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی میں سینئر صحافی اطہرمتین کےقتل میں ملوث ملزم انورحسین بروہی قمبر شہداد کوٹ میں پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

نارتھ ناظم آباد میں ڈکیتی کے دوران صحافی اطہر متین کو قتل کرنے والا ملزم انور بروہی انجام کو پہنچ گیا، قاتل بے گناہ شخص کے قتل کے بعد چند دن بھی نہ جی سکا۔قمبر شہداد کوٹ میں پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔

ایس ایس پی قمبر شہداد کوٹ بشیربروہی کے مطابق ملزم انور بروہی کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا، ملزم نے فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ میں ہلاک ہوگیا۔

ملزم انور بروہی کا کریمنل ریکارڈ بھی سامنے آگیا، پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں تیرا مقدمات درج ہیں، تین مرتبہ گرفتار بھی ہوچکا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف بیشتر مقدمات موٹر سائیکل اور کار لفٹگ کے درج ہیں، ملزم انور کا دوسرا ساتھی اشرف کچھ روز قبل حب سے گرفتار ہوا تھا، اس کے خلاف بھی مختلف تھانوں میں 5 مقدمات درج ہیں۔

دونوں ملزمان کراچی میں لوٹ مار کے لئے آتےتھے، واردات کے بعد آبائی علاقوں میں چلے جاتے تھے۔