سینئر صحافی ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی
اسلام آباد (92 نیوز) - مقتول صحافی ارشد شریف کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔
صحافی ارشد شریف کو قریب سے گولیاں ماری گئیں۔ ابتدائی پورسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کو دو گولیاں لگیں جس کی وجہ سے انکی موت واقع ہوئی۔ ایک گولی سر اور دوسری پھیپھڑوں کے قریب ماری گئی۔
رپورٹ کے مطابق مقتول کی لاش کا تفصیلی اندرونی و بیرونی معائنہ کیا گیا اور جسم کے مختلف اعضاء کے نمونے لئے گئے۔ دل، پھیپھڑوں، جگر، معدے سے نمونے لئے گئے۔ ارشد شریف کے جسم سے دھات کا ٹکڑا بھی ملا ہے جسے فرانزک کیلئے بھیجا گیا ہے جسکی رپورٹ چار دن بعد ملے گے۔
حتمی پوسٹمارٹم رپورٹ بعد میں جاری کی جائے گی۔۔ کینیا میں بھی ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کی وجہ سے انکے کپڑے پمز میڈیکل بورڈ کو نہ مل سکے۔