Thursday, May 2, 2024

سینئر قانون دان عبدالطیف آفریدی سپردخاک، سیاسی رہنماؤں، وکلاء کی شرکت

سینئر قانون دان عبدالطیف آفریدی سپردخاک، سیاسی رہنماؤں، وکلاء کی شرکت
January 17, 2023 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - سینئر قانون دان عبدالطیف آفریدی کو سپردخاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں سیاسی رہنماؤں، وکلاء اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

ایک کیس کی سماعت دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے لطیف آفریدی کے قتل کو بڑا نقصان قرار دیا۔ دوسری جانب پشاور کی مقامی عدالت نے ملزم عدنان کو دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

گزشتہ روز سابق صدر سپریم کورٹ بار لطیف آفریدی پر ہائیکورٹ بار کونسل کے اندر فائرنگ کی گئی، زخمی حالت میں لیڈری ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا مگر زندگی کی بازی ہار گئے۔

سینئر قانون دان لطیف آفریدی کئی اہم عہدوں پر فائز رہے۔