Friday, May 17, 2024

سینئر اداکارہ دردانہ رحمن کے اعزاز میں پنجابی کمپلیکس میں تقریب

سینئر اداکارہ دردانہ رحمن کے اعزاز میں پنجابی کمپلیکس میں تقریب
July 22, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (کلچرل رپورٹر) - سینئر اداکارہ دردانہ رحمن کے اعزاز میں ایک شام پنجابی کمپلیکس میں منعقد ہوئی جس کا اہتمام کلچرل جرنلسٹس فائونڈیشن آف پاکستان نے پلاک کے تعاون سے کیا تھا۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ انجم شہزاد نے تلاوت کی۔ تقریب میں فن وثقافت سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

نامور گلوکاروں نے دردانہ رحمن کے فلمی گیت گائے اور اداکاروں نے انکے نغمات پر پرفارمنس پیش کرکے سماں باندھ دیا۔ مقررین نے اداکارہ کے فلمی سفر اور انکی نجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ کمپیئرنک کے فرائض شکیل زاہد نے ادا کیے۔

تقریب میں شیر میانداد، صائمہ جہاں، میگھا، ماہم رحمن، عاصمہ لتا، مون پرویز، ساگر خان، علی شفقت ،رینا علی، شیزا جہاں، ناصر بیراج، احمد نواز اور دوسرے گلوکاروں نے گائیکی مظاہرہ کیا۔ اداکارہ نادیہ علی ،صنم ناز ، سارہ خان ، شاہ رخ ،صنم ناز،حنا خان، الطاف شیرازی اور پپی کلیار نے گیتوں پر پرفارم کیا۔ کامیڈین حسن عباس نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

اظہار خیال اور شرکت کرنے والوں میں اداکار شاہد حمید، غلام محی الدین ،سید نور،نشو بیگم ،حامد رانا،راشد محمود ،اشرف خان ،خالد بٹ ،امروزیہ ،شیبابٹ،حیدر سلطان ،اچھی خان ،ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف ، ڈائر یکٹر الحمرا نوید بخاری ،الطاف حسین،مسعود بٹ،چودھری اعجاز کامران،محمد پرویز کلیم،شہزاد رفیق،صفدر ملک،ملک بلو،جرار رضوی،جاوید رضا،حیدر راج ملتانی ،خواجہ سراگوری ،آغا قیصر،خلیق احمد ،غفار لہری ،محسن جعفر،ذیڈ اے زلفی اور دیگر شامل تھے۔

فلمسٹار دردانہ رحمن کو سی جے ایف پی کی جانب سے ان کی گراں قدر خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔