Thursday, April 25, 2024

سینٹرل جیل کراچی کے قیدی کو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بننے کیلئے اسکالر شپ مل گئی

سینٹرل جیل کراچی کے قیدی کو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بننے کیلئے اسکالر شپ مل گئی
January 17, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی کی سینٹرل جیل کے قیدی کو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بننے کیلئے اسکالرشپ مل گئی۔

تعلیم نے قیدی کی قسمت بدل دی، قتل کے جرم میں سزا کاٹنےوالےنوجوان کوتعلیم نے بدل دیا۔ چارٹرڈ اکاونٹنٹ کی اسکالر شپ ملی۔ والدہ کو پتہ چلا تو بیٹے سے ملنے جیل پہنچ گئیں۔

ماں اور بیٹے کی ملاقات کے وقت جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، ماں اور بیٹا گلے ملکر آبدیدہ ہوگئے۔ قیدی نعیم کی بہن بھی بھائی سے مل کر آبدیدہ ہوگئی۔

قیدی کا کہنا ہے کہ سزا ملنے کے پانچ برس بعد ماں کو گلے لگایا ہے، قیدی کی والدہ جیل انتظامیہ کو دعائیں دیتی رہی۔

قیدی نے جیل میں رہتے ہوئے اپنی پڑھائی کا سلسلہ جاری رکھا، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بھی جیل میں رہتے ہوئے پاس کیے۔

نعیم شاہ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں ٹاپ ٹوئنٹی میں جگہ بنائی، چارٹرڈ اکائونٹنٹ کی پڑھائی کے لیے آئی کیپ سے رابطہ کیا۔ آئی کیپ نے نوجوان کو چارٹرڈ اکائونٹنٹ کی اسکالر شپ آفر کردی۔

نعیم شاہ قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے، جیل میں گیارہ برس بیت گئے۔