Saturday, August 13, 2022

سینٹ میں 5 اگست یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے متفقہ قرارداد منظور

سینٹ میں 5 اگست یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے متفقہ قرارداد منظور
August 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سینٹ میں 5 اگست یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا ہندوستان نے5  اگست کو ایک غیر آئینی کام کیا، بھارت نے اقوام متحدہ کی قراداوں کو بالائے طاق رکھ دیا۔ کشمیر کی حیثیت سے متعلق پاکستان نے بھرپور آواز اٹھائی۔

قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر عالمی فورمز سے رجوع کیا جبکہ انڈیا نے عالمی قوانین کا مذاق اڑایا۔ کشمیر کی آزادی تک پاکستان چین سے نہیں بیٹھے گا۔

ادھرپاکستان کی تینوں مسلح افواج نے شہداء کشمیر کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس کا کہنا ہے بھارت اپنے ظلم وجبر سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتا۔