Friday, April 19, 2024

سیلاب سے تیس ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

سیلاب سے تیس ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف
September 23, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے سیلاب سے تیس ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا آئی ایم ایف سے اچھی بات ہوئی ہے۔ سیکرٹری جنرل یواین او کی اپیل کا دنیا پر اثر ہوا۔ عالمی برادری نے امداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سیلاب سے دس لاکھ گھر تباہ ، چالیس  لاکھ  ایکڑ  پر فصلوں کو نقصان پہنچا۔ ہزاروں  کلو میٹر سڑکیں اور مواصلاتی نظام متاثر ہوا۔ نو لاکھ  کے قریب  مال مویشی  سیلاب میں  بہہ گئے ۔ یواین  سیکرٹری  جنرل سیلاب متاثرین  کے لئے ڈونر کانفرنس  بلا  رہے  ہیں۔

انہوں نے کہا ڈونر  کانفرنس کسی  یورپی ملک میں بھی ہو سکتی  ہے ۔ انڈر سیکرٹری گلوبل کمیونیکیشن ملیسا فلیمنگ نے کہا موسمیاتی تغیر سے پاکستان سیلاب کی تباہی کا شکار ہوا۔ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنی چاہیے۔