Friday, April 19, 2024

سیلاب سے چوبيس گھنٹوں میں مزيد سینتیس افراد زندگى کى بازى ہار گئے

سیلاب سے چوبيس گھنٹوں میں مزيد سینتیس افراد زندگى کى بازى ہار گئے
September 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سیلاب سے چوبيس گھنٹوں میں مزيد سینتیس افراد زندگى کى بازى ہار گئے جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1545 ہو گئی ۔

این ڈی ایم اے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 32  اور بلوچستان میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ۔ بارشوں اور سيلاب سے سندھ میں سب سے زیادہ 678 اموات ريکارڈ ہوئیں۔ بلوچستان میں 299، خيبرپختونخوا میں 306 ،پنجاب میں 191 ، گلگت بلتستان میں 22 جبکہ آزاد کشمیر میں 48 افراد زندگى کى بازى ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 678 مرد 315 خواتين اور 552 بچے شامل ہیں۔  

این ڈی ایم اے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیلاب سے مجموعی طور پر ملک بھر میں 19 لاکھ 21 ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوئے جبکہ 12 ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کو نقصان پہنچا۔