Friday, March 29, 2024

سیلاب میں مدد کی بجائے کمپنی کی مشہوری کو لوگ خوب سمجھتے ہیں، شیخ رشید

سیلاب میں مدد کی بجائے کمپنی کی مشہوری کو لوگ خوب سمجھتے ہیں، شیخ رشید
July 31, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) – سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے سیلاب میں مدد کی بجائے کمپنی کی مشہوری کو لوگ خوب سمجھتے ہیں۔

اتوار کے روز سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ مولانافضل الرحمن کا اورکالعدم ٹی ٹی پی کا فاٹا انضمام پر ایک ہی موقف ہے۔ انہوں ںے کہا کہ 90 دن کی بجائے صرف 45 دن کے ریزرو رہ گئے ہیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ‏چین، دبئی، قطر اور سعودیہ نے بھی اس مرتبہ مدد نہیں کی نہ ہی آئی ایم ایف کا بیل آوٹ آیا۔ امریکی امداد کی شرائط پر چین کو شدید تحفظات ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید لکھا کہ عدم اعتماد کا فیصلہ لندن میں ہوا وہی نوازشریف حکومت چھوڑنے کی باتیں کررہے ہیں۔ معاشی طور پر ملک جام ہوگیا، بجلی، گیس کے بل، فکسڈ ٹیکس لوگ نہی دے سکتے۔ کہا کہ مختصرتحریک میں عمران خان چھا گیا ہے حکومت زیرو اور وہ ہیرو بن گیا ہے۔