Saturday, April 20, 2024

سیلاب متاثرین میں 20 ارب روپے تقسیم کرنے والے بتائیں پیسے کہاں لگائے گئے؟ بابر اعوان

سیلاب متاثرین میں 20 ارب روپے تقسیم کرنے والے بتائیں پیسے کہاں لگائے گئے؟ بابر اعوان
September 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رہنماء تحریک انصاف بابر اعوان نے سوال کرتے ہوئے کہا سیلاب متاثرین میں 20 ارب روپے تقسیم کرنے والے بتائیں پیسے کہاں لگائے گئے؟

ہفتہ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دعویٰ کیا گیا کہ 20 ارب روپے تقسیم کیے گئے، سندھ حکومت نے دعویٰ کیا 8 ارب روپے لوگوں میں تقسیم کئے، دکھاؤ پیسے کہاں تقسیم ہوئے، لوٹ مار کرنے والوں سے قوم بخوبی آگاہ ہے۔

بابر اعوان نے کہا کہ کل ایک ایسا واقعہ ہوا کہ احتساب کا ادارہ فوت ہوگیا، ملک میں احتساب کا جنازہ نکل گیا، احتساب کے 95 فیصد مقدمات ختم ہوگئے، ان مقدمات میں بڑے بڑے لوگ شامل تھے، دو ہزار چار سو ارب روپے لوٹنے والوں کو معاف کیا گیا۔ صدر عارف علوی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے احتساب کا جنازہ روکے رکھا۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ پی ڈی ایم کہتی تھی ہم مہنگائی ختم کرنے کیلئے آئے ہیں، مہنگائی پاکستان میں ریڈ زون میں داخل ہوگئی۔

اکتوبر تک اہم وقت ہے، شیخ رشید

ادھر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے اکتوبر تک اہم وقت ہے، پی ٹی آئی کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ چوک چوراہوں پر پرامن احتجاج کی تیاری کی جائے۔