Saturday, April 20, 2024

سیلاب متاثرین میں 10 ہزار 155 ٹن خوراک، ایک ہزار 803 ٹن دیگر ضروری کی اشیاء تقسیم

سیلاب متاثرین میں 10 ہزار 155 ٹن خوراک، ایک ہزار 803 ٹن دیگر ضروری کی اشیاء تقسیم
October 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام جاری ہے، ریلیف کیمپس اور امدادی اشیاء جمع کرنے کے پوائنٹس مکمل فعال ہیں۔ اب تک 10 ہزار 155 ٹن خوراک، ایک ہزار 803 ٹن دیگر ضروری اشیاء تقسیم کی گئیں۔

متحد پاکستانی قوم نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ این ایف آر سی سی کا کہنا ہے کہ اب تک 10 ہزار 155 ٹن خوراک، ایک ہزار 803 ٹن دیگر ضروری اشیاء تقسیم کی گئیں۔ ملک بھر میں طبی امدادی کیمپس سیلاب متاثرین کو علاج فراہم کر رہے ہیں۔ اب تک 300 سے زائد میڈیکل کیمپس میں 3 لاکھ 28 ہزار 377 مریضوں کا علاج اور مفت دوا دی گئی۔

پاک آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 4 ہزار 659 سیلاب میں گھرے افراد کا انخلاء کیا گیا۔ ریلیف کیمپس اور امدادی اشیاء جمع کرنے کے پوائنٹس مکمل فعال ہیں۔ سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان سمیت ملک میں 147 ریلیف کیمپس، 125 امدادی اشیاء کلیکشن پوائنٹس قائم ہیں۔

پاک بحریہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 4 فلڈ ریلیف کوآرڈینیشن سینٹرز، 18 مرکزی کلیکشن پوائنٹس قائم کیے ہیں۔ 2 ہزار 118 ٹن راشن، 7 ہزار 809 خیمے، 7 لاکھ 45 ہزار 788 لیٹر پانی تقسیم کیا گیا، پاکستان نیوی کی 23 ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں تعینات ہیں۔

پاک فضائیہ نے سیلاب متاثرین میں 6 ہزار 705 خیمے، 7 لاکھ 74 ہزار 756 فوڈ پیکج تقسیم کیے۔ 46 طبی کیمپوں میں 78 ہزار 807 مریضو ں کا علاج کیا گیا۔ پاک فضائیہ کے زیر اہتمام 24 خیمہ بستیوں میں 19 ہزار 807 افراد رہائش پذیر ہیں۔