Saturday, July 27, 2024

سیلاب متاثرین کیلئے یو اے ای نے خصوصی بحری جہازوں سے 30 ہزار امدادی کنٹینرز پہنچا دیئے

سیلاب متاثرین کیلئے یو اے ای نے خصوصی بحری جہازوں سے 30 ہزار امدادی کنٹینرز پہنچا دیئے
September 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے دوست ممالک پیش پیش ہیں۔ متحدہ عرب امارات نے خصوصی بحری جہازوں سے تیس ہزار امدادی کنٹینرز کراچی بندرگاہ پہنچا دیئے۔

ترجمان اماراتی سفارت خانہ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے خصوصی بحری جہازوں سے 30 ہزار امدادی کنٹینرز کراچی بندرگاہ پہنچائے جبکہ خصوصی پرواز سے 10 ہزار کمبل بھی کراچی بھجوائے ہیں۔

وزارت خارجہ اور این ڈی ایم اے حکام کو کمبلوں کی کھیپ سپرد کردی، وفاقی وزیر فیصل سبزواری 30 ہزار کنٹینرز وصول کریں گے۔

متحدہ عرب امارات سے آنے والے کنٹینرز میں غذائی اشیا، ادویات، خیمے، کمبل اور دیگر سامان شامل ہیں۔