Tuesday, May 7, 2024

سیلاب متاثرین کیلئے جنیوا کانفرنس انتہائی کامیاب ثابت ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف

سیلاب متاثرین کیلئے جنیوا کانفرنس انتہائی کامیاب ثابت ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف
January 11, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے جنیوا کانفرنس انتہائی کامیاب ثابت ہوئی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ نو ارب ستر کروڑ ڈالرز امداد کے وعدے ہوئے، ایک ایک پائی کو شفافیت کے ساتھ متاثرین کی ترقی، خوشحالی اور فلاح پر استعمال کریں گے، اگر مخالفین کے پروپیگنڈے پر کان دھرے جاتے تو امداد کا سوال ہی پیدا نہ ہوتا۔

شہبازشریف مزید بولے ہم ماضی کی حکومت کی طرح ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر نہیں بیٹھے، آٹے کا معاملہ صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے، وافر گندم ہونے کے باوجود صوبائی حکومت نے گندم ریلیز نہیں کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ رقوم کا اعلان قوم کی عزت اور پاکستان  پر اعتماد کا اظہار ہے۔