Friday, April 26, 2024

سیلاب متاثرین کیلئے فوری مالی امداد ملنا ناگریز ہے، جولیان ہارنیس

سیلاب متاثرین کیلئے فوری مالی امداد ملنا ناگریز ہے، جولیان ہارنیس
September 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اقوام متحدہ کی ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولیان ہارنیس کا کہنا ہے سیلاب متاثرین کیلئے فوری مالی امداد ملنا ناگریز ہے۔

جولیان ہارنیس نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان میں سیلاب سے تین کروڑ تیس لاکھ افراد متاثر ہیں۔ عالمی ادارہ خوراک کو سڑکوں کے بہہ جانے سے کئی جگہ پر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرین کیلئے فوری مالی امداد ملنا ناگریز ہے۔ بیشتر ملکوں نے اعلانات کیے لیکن ابھی امداد نہیں پہنچی۔ متاثرہ علاقوں میں بحالی کیلئے ایشیائی بینک اور عالمی بینک مل کر کام کر رہے ہیں۔ کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ ہرجیت سنگھ سجن نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ متاثرہ علاقوں کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

جولیان ہارنیس نے کہا دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنا دودھ پلائیں۔ کسی صورت ڈبے یا پاؤڈر کا دودھ اچھا نہیں۔ یہ خطرناک ہو سکتا ہے۔ عالمی ادارہ خوراک دو سال سے کم عمر بچوں اور ان کی ماؤں کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ سیلاب متاثرہ 5 لاکھ بچوں اور دودھ پلانے والی ماؤں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔ یہ مدد اس کے علاوہ ہے جو 20 لاکھ بچوں اور خواتین کو فراہم کی جا رہی ہے۔