Friday, April 19, 2024

سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری، 9 ہزار ٹن سے زائد خوراک وضروری اشیاء تقسیم

سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری، 9 ہزار ٹن سے زائد خوراک وضروری اشیاء تقسیم
September 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 9 ہزار ٹن سے زائد خوراک اور ضروری اشیاء تقسیم کی گئیں۔

آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 4 ہزار 653 افراد کا انخلاء کیا گیا، پاک بحریہ نے 475 افراد کو بچایا۔ پاک فضائیہ کے 45 میڈیکل سنٹر متاثرین کی مدد کے لیے قائم ہیں۔

این ایف آر سی سی کا کہنا ہے کہ آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19.1 ٹن امدادی سامان سیلاب متاثرین تک پہنچایا۔ ریلیف کیمپس اور امدادی اشیاء جمع کرنے کے پوائنٹس مکمل فعال ہیں۔ ملک میں 147 ریلیف کیمپس، 218 امدادی اشیاء کلیکشن پوائنٹس قائم ہیں۔

پاک بحریہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 4 فلڈ ریلیف کوآرڈینیشن سینٹرز، 18 مرکزی کلیکشن پوائنٹس قائم کیے ہیں۔ پاک بحریہ نے 19 خیمہ بستیاں قائم کیں، جہاں 21 ہزار 305 افراد رہائش پذیر ہیں۔ مختلف اضلاع میں 1668 ٹن راشن، 5 ہزار 775 خیمے، 7 لاکھ 21 ہزار 223 لٹر صاف پانی تقسیم کیے گئے۔

این ایف آر سی سی کا مزید کہنا ہے کہ اب تک 9 ہزار 813 ٹن اشیائے خورونوش، غذائی اشیاء اکٹھی کی جا چکی ہیں۔ جمع کردہ اشیاء میں ایک ہزار 686 ٹن دیگر ضروری اشیاء، 95 لاکھ 78 ہزار 382 ادویات جمع ہوئیں۔