Friday, April 19, 2024

سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی فراہمی، اب تک 10 ہزار 684 ٹن خوراک تقسیم کی گئ

سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی فراہمی، اب تک 10 ہزار 684 ٹن خوراک تقسیم کی گئ
September 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 10 ہزار 684 ٹن خوراک، ایک ہزار 807 ٹن دیگر ضروری اشیاء تقسیم کی گئیں۔

این ایف آر سی سی کا کہنا ہے کہ پاک آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے اب تک 4 ہزار 659 سیلاب میں گھرے افراد کا انخلاء کیا ۔ سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان سمیت ملک بھر میں 147 ریلیف کیمپس، 172 امدادی اشیاء کلیکشن پوائنٹس قائم ہیں۔

پاک بحریہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 4 فلڈ ریلیف کوآرڈینیشن سینٹرز، 18 مرکزی کلیکشن پوائنٹس قائم کیے ہیں۔ مختلف اضلاع میں راشن،  خیمے، صاف پانی تقسیم کیا گیا۔ پاک بحریہ نے 22 خیمہ بستیاں قائم کیں، جہاں 25 ہزار 973 افراد رہائش پذیر ہیں۔ ملک بھر میں پاکستان نیوی کی 23 ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں تعینات ہیں۔

پاک فضائیہ بھی سیلاب متاثرین کی امداد اور بچاؤ کی کاوشوں میں پیش پیش ہے۔ پاک فضائیہ نے 6 ہزار 583 خیمے، 5 لاکھ 70 ہزار 341 فوڈ پیکج تقسیم کیے۔۔۔ پاک فضائیہ کے زیر اہتمام 20 خیمہ بستیوں میں 19 ہزار 807 افراد رہائش پذیر ہیں۔

این ایف آر سی سی کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں کل 13 ہزار 74 کلومیٹر سڑکیں، 410 پل تباہ ہوئے۔ سب سے زیادہ سندھ کے اضلاع متاثر ہوئے۔