Saturday, May 18, 2024

سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک افواج کی امدادی کارروائیاں جاری

سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک افواج کی امدادی کارروائیاں جاری
September 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک افواج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈی نیشن سنٹر کے مطابق پاک آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے محصور افراد کو نکالنے کے لیے 463 پروازیں کیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 پروازیں، 90 افراد کو بچایا گیا۔ ہیلی کاپٹرز سے 22.7 ٹن امدادی سامان سیلاب متاثرین تک پہنچایا گیا۔ اب تک ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 4 ہزار 354 سیلاب میں محصور افراد کو نکالا جا چکا ہے۔ ریلیف کیمپس اور امدادی اشیاء جمع کرنے کے پوائنٹس مکمل فعال ہیں۔ اب تک ملک بھر میں 147 ریلیف کیمپس، 284 امدادی اشیاء کلیکشن پوائنٹس قائم ہیں۔