Sunday, May 5, 2024

سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے

سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے
September 14, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے۔ گیسٹرو، ڈینگی، ملیریا اور جلد کی بیماریاں عام ہوں گئیں۔

قمبرشہداد کوٹ میں  گیسٹرو کا مرض ایک اور جان لے گیا۔ خیرپور میں ملیریا کے تین ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں۔ پنجاب کے شہر راجن پور میں بھی طبی سہولیات کی ابترصورتحال ہے۔ حاملہ خواتین اور نومولود  سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ حاملہ خواتین اسپتال جانے کیلئے کئی کلومیٹر پیدل سفر کرنے پر مجبور ہے۔ بلوچستان کے شہر ڈیرہ الہیار میں سیلاب زدگان کھلے آسمان تلے موجود ہیں۔ ایک خاتون نے کھلے آسمان تلے بچی کو جنم دے دیا۔

 ادھر راجن پور میں 170 سے زائد دیہات ابھی بھی راستوں کی دشواری کے باعث طبی سہولیات سے محروم ہیں۔ متاثرین ڈینگی، ملیریا ، گیسٹرو اور جلد جیسی وبائی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔